ٹویٹر کا استعمال کیسے کریں

ٹرینڈز Trends ٹوئیٹر کی سب سے خاص بات جس سے باتیں جنگل کی آگ کی طرح پھیلتی ہیں ٹرینڈز ہیں ہیں۔ ٹرینڈز دراصل کسی خاص وقت مِیں کسی خاص موضوع کے بارے میں کی جانے والی ٹوئیٹس کو کہتے ہیں۔ ورلڈ وائیڈ ٹرینڈ آپ دائیں طرف سائیڈ بار میں دیکھ سکتے ہیں. اس ہیش ٹیگ سے متعلق کچھ دوستوں کی ٹوئیٹس ملاحظہ کیجیے۔




ٹوئیٹر ایک آن لائن سوشل نیٹ ورک اور مائکروبلاگنگ سروس ہے جو اپنے استعمال کنندہ کو 140 الفاظ پر مشتمل پیغامات بھیجنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اسے انٹرنیٹ کا ایس ایم ایس بھی کہہ سکتے ہیں۔
اس پوسٹ میں ٹوئٹر سے متعلق بنیادی معلومات کا احاطہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ بہت سے افراد یقینا ان کے بارے میں جانتے ہونگے لیکن جو نہیں جانتے انہیں شاید اس سے کچھ مدد مل سکے۔
جب آپ ٹویٹر پر لاگ ان ہوتے ہیں تو ایک انتہائی سادہ سا انٹرفیس نظر آتا ہے اور بہت سے لوگوں کو سمجھ نہیں آتا کہ کریں کیا لیکن یہ سادہ نظر آنے والی چیز جنگل کی آگ کی طرح کام کرتی ہے۔ کچھ بھی ٹویٹ کیا اور وہ فوراً پھیل گئی بس اس کے لیے صحیح طریقے سے آگاہی ہونی چاہیے۔
سب سے پہے ہم کچھ بنیادی چیزوں کے بارے میں بات کرتے ہیں۔
پہلے تو ایک عدد ٹویٹر اکائونٹ بنائیں، کوئی تصویر لگائیں تاکہ لوگ آپ پر یقین کرسکیں اور اپنے بارے میں کچھ معلومات ڈسکرپشن میں ڈالیں اپنی پسند ناپسند نیچر، پروفیشن وغیرہ کے بارے میں اور ساتھ ہی اگر کوئی بلاگ ہو تو اس کا لنک بھی دیں۔ لنک کے لیے الگ آپشن موجود ہے۔ سیٹنگ کے آپشن سے کوئی اچھی سی تھیم منتخب کریں اور اپنی پسند کا بیک گرائونڈ لگائیں۔ یہ سب معلومات آپ کی پروفائل کو دیکھنے والوں کو فیصلہ کرنے میں کسی حد تک مدد دیتی ہے کہ آپ کو فالو کیا جائے یا نہیں۔
فالو Follow
 ٹویٹر میں فرینڈ دیکوسٹ نہیں بھیجتے بلکہ فالو کرتے ہیں یعنی کسی کو اپنی فرینڈ لسٹ میں شامل کرنے کے لیے اسکی کی اجازت کی ضرورت نہیں اگر اس نے اپنی ٹویٹس کو پرائیویٹ نہ کیا ہو۔ زیادہ تر استعمال کنندہ اپنی ٹوئیٹس کو پبلک ہی رکھتے ہیں جو اس کی ڈیفالٹ سیٹنگ ہے کیونکہ ٹویٹس کو پرائیویٹ کرنے سے وہ صرف انہی لوگوں تک پہنچ پائے گی جو اسےفالو کررہے ہونگے۔ تو اپنی پسند کے لوگوں کو تلاش کریں۔ اس کے علاوہ ٹوئیٹر آپ کو بائیں طرف سائیڈ بار میں مشورہ بھی دیتا ہے کہ “کس کو فالو کریں” (Who to Follow)۔
ٹویٹر میں آپ کا یوزر آئی ڈی @ کے نشان سے ظاہر ہوتا ہے جیسے میری آئی ڈی ہے mylifo کو ظاہر کرنے کے لیے mylifo@ لکھنا ہوگا۔ سب سے اوپر سرچ (تلاش) کے خانے میں کچھ جاننے والوں کے نام لکھ کر تلاش کریں اور لسٹ میں سے جو پسند آئے اسے فالو کریں۔
جن افراد کو آپ فالو کریں گے ان کے ٹویٹس آپ کو ٹویٹر کے صفحہ اول پر نظر آئیں گے۔ لیکن آپ کے ٹویٹس ان تک اسی وقت پہنچیں گے جب وہ آپ کو فالو کریں گے۔ اب آپ سوچ رہے ہونگے کہ پھر باتیں جنگل کی آگ کی طرح کیسے پھیلتی ہیں تو اس کا جواب آگے آرہا ہے۔
ٹوئیٹس Tweets
 جیسے فیس بک میں اسٹیٹس اپڈیٹ کیا جاتاہے اسی طرح ٹوئٹر میں شئر کی گئی معلومات کو ٹوئیٹس کہتے ہیں۔ لیکن یہ فیس بک سے کچھ مختلف ہے کہ اس میں اپنا مدعا بیان کرنے کے لیے 140 الفاظ کی حد مقرر ہے۔ 140 الفاظ کی حد میں رہتے ہوئے جتنی چاہے ٹوئیٹس کریں۔ یہ ٹوئیٹس آپ کے روزمرہ پیش آنے والے واقعات، آپ کی پسند، ناپسند، تجربات، معلومات پر مبنی ہوسکتے ہیں۔ کچھ افراد تو یہ معلومات تک ٹوئٹس کرتے ہیں کہ “ابھی کافی شاپ میں کافی پی رہا ہوں” یا واش روم جارہا ہوں” وغیرہ
ری ٹویٹ، رپلائی اور فیورٹ:
 ان الفاظ سے آپ کو اندازہ ہو ہی گیا ہوگا کہ انکا مقصد کیا ہے۔ ری ٹویٹ، رپلائی اور فیورٹ کے بٹن ہر ٹوئیٹ کے ٹھیک اوپر موجود ہوتے ہیں۔ اگر کسی فرد کی کوئی ٹوئیٹ آپ کو پسند آئے اور آپ اپنے فالورز سے شئیر کرنا چاہیں تو ری ٹوئیٹ کا بٹن پر کلک کریں اور اسے شئیر کردیں تو یہ آپ کے فالورز تک خود انکی زبانی پہنچے گا۔ اسی طرح اگر آپ کسی ٹوئیٹ کا جواب دینا چاہتے ہیں تو رپلائی پر کلک کریں گے تو اس بندے کی یوزر آئی ڈی اس میں مینشن ہوگی جیسے رپلائی کیا جارہا ہوگا۔ اسی طرح فیورٹ ہے کہ اگر پسند آجائے تو فیورٹ پر کلک کردیں
مینشن / کنیکٹ Mentions/Connect
 مینشن یا کسی کا ذکر کرنا ایک بہت اہم طریقہ ہے جس میں آپ دوسرے ٹوئٹر یوزرز کو اپنے ساتھ باتوں میں الجھاتے ہیں۔ یہ ایک طرح سے ذاتی پیغام کی طرح ہے لیکن یہ ٹویٹر پہ ذاتی نہیں رہ جاتا بلکہ سب کے لیے دستیاب ہوتا ہے۔ اہم بات صرف یہ ہے کہ جس کو آپ نے مینشن کیا ہوگا اسے اس کی اطلاع مل جاتی ہے کہ آپ نے کسی ٹویٹ میں ان کا ذکر کیا ہے۔ کسی کو مینشن کرنے کے لیے ضروری نہیں کہ آپ اسے فالو کررہے ہوں یا وہ آپ کو فالو کررہا ہو۔ آپ کسی کو بھی اپنی ٹویٹس میں مینشن کرسکتے ہیں اور مینشن کرنے کے لیے @ اور اس کے ساتھ اس کی ٹویٹر آئی ڈی استعمال ہوتی ہے۔
@mufti_yasir your new blog post is awesome
 مندرجہ بالا ایک مثال ہے کہ کیسے مفتی یاسر ندیم کو مینشن کیا گیا ہے۔ ایک بات اور ذہن میں رہے کہ مینشن اپنی ٹویٹ میں کہیں بھی کیا جاسکتا ہے۔ آغاز میں، اختتام میں یا درمیان میں کوئ فرق نہیں پڑتا۔
اس کے علاوہ اس مینشن کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ آپ اس کے ذریعے دوسرے لوگوں کو اپنے ساتھ بات چیت میں ملوث کرسکتے ہیں۔ مختلف ٹی وی اینکرز اور اہم افراد کو براہ راست ٹوئیٹ کرکے کوئی مشورہ، کوئی شکایت یا انکا مذاق اخلاقی دائرے کے اندر رہتے ہو اڑاسکتے ہیں۔ انکی دوسرے گروہ کی طرفداریوں کو آشکار کرسکتے ہیں وغیرہ وغیرہ۔
ٹوئیٹس میں اپنے ذکر (مینشن) کو دیکھنا:
ٹوئیٹس میں اپنے ذکر / مینشن کو دیکھنے کے لیے بائیں طرف سب سے اوپر Connectt@ کا بٹن موجود ہے۔ جب اس پر کلک کیا جائے تو یہ دائیں طرف Interactions کے حصے میں ان تمام ٹوئیس کو جن میں آپ کا ذکر ہے (جہاں آپ مینشن کیے گئے ہیں) دیکھائے گا۔ اس کے علاوہ آپ کی ٹوئیٹس کو کتنے لوگوں نے ری ٹوئیٹ کیا ہے؟ کتنوں نے فیورٹ کیا ہے؟ اور کتنے نئے افراد نے آپ کو فالو کرنا شروع کیا ہے؟ یہ تمام معلومات بھی یہیں سے دیکھی جاسکتی ہیں۔
ٹرینڈز Trends
 ٹوئیٹر کی سب سے خاص بات جس سے باتیں جنگل کی آگ کی طرح پھیلتی ہیں ٹرینڈز ہیں ہیں۔ ٹرینڈز دراصل کسی خاص وقت مِیں کسی خاص موضوع کے بارے میں کی جانے والی ٹوئیٹس کو کہتے ہیں۔ ورلڈ وائیڈ ٹرینڈ آپ دائیں طرف سائیڈ بار میں دیکھ سکتے ہیں. اس ہیش ٹیگ سے متعلق کچھ دوستوں کی ٹوئیٹس ملاحظہ کیجیے۔
@yasir_mufti
Let's come together to end mob lynching culture in india
#NotInmyname
اسی طرح 
I condemn those who kill in my name
#NotInmyName
#StopMobLynching
جناب ان انگلش کے الفاظ سے پہلے جو یہ ہیش # کا نشان لگایا گیا ہے اس کا استعمال یہ ہے کہ یہ اپنے ساتھ لکھے گئے پورے لفظ کو ایک لنک میں تبدیل کردیتا ہے اور اگر کوئی اس لنک پر کلک کرے تو یہ ایک تلاش کا صفحہ کھولتا ہے جہاں وہ تمام ٹوئٹس نظر آنے لگتے ہیں جو اس ٹیگ کو استعمال کررہے ہوں۔ ساتھ ہی یہ ٹرینڈز بناتا ہے۔ لہذا کسی بھی دن ہونے والی کسی اہم خبر کو بھی ہیش ٹیگ کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔
 ہیش ٹیگز کو استعمال کرنے کا ضمنی فائدہ بھی ہے کہ لوگ آپ کو جاننے لگتے ہیں جس کی وجہ سے فالورز میں اضافہ ہوتا ہے۔
 تو جناب ٹوئٹر میں مشہور ٹرینڈز سے متعلق ہیش ٹیگ ہی سب سے اہم طریقہ ہے اپنی بات کو دوسروں تک پہنچانے کا۔ بس صحیح وقت پر صحیح ہیش ٹیگ استعمال کرنے کی دیر ہے اور پھر آپ دھوم مچاسکتے ہیں۔

LikeShow more reactions
Comment
Comments
Name

Hindi News,6,India,9,Kashmir,1,middle east,3,Politics,15,Social,2,Sports,2,Urdu,13,World,2,
ltr
item
Latest News Headlines: ٹویٹر کا استعمال کیسے کریں
ٹویٹر کا استعمال کیسے کریں
ٹرینڈز Trends ٹوئیٹر کی سب سے خاص بات جس سے باتیں جنگل کی آگ کی طرح پھیلتی ہیں ٹرینڈز ہیں ہیں۔ ٹرینڈز دراصل کسی خاص وقت مِیں کسی خاص موضوع کے بارے میں کی جانے والی ٹوئیٹس کو کہتے ہیں۔ ورلڈ وائیڈ ٹرینڈ آپ دائیں طرف سائیڈ بار میں دیکھ سکتے ہیں. اس ہیش ٹیگ سے متعلق کچھ دوستوں کی ٹوئیٹس ملاحظہ کیجیے۔
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEiKPdmakm9jIugDvL8JmO5CTgdmr3A1NM1J-qg4JSyUSOx1doprozJE_we6rlkpGtepBEYktJt5barYB_1l30GB9qdWJIO7selrkFvAPrKknFics5zOImrGXM_iFipF4PC90BQubNm9BH_6/s320/twitter2.jpg
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEiKPdmakm9jIugDvL8JmO5CTgdmr3A1NM1J-qg4JSyUSOx1doprozJE_we6rlkpGtepBEYktJt5barYB_1l30GB9qdWJIO7selrkFvAPrKknFics5zOImrGXM_iFipF4PC90BQubNm9BH_6/s72-c/twitter2.jpg
Latest News Headlines
https://latestnewsasia.blogspot.com/2017/06/how-to-use-twitter.html
https://latestnewsasia.blogspot.com/
http://latestnewsasia.blogspot.com/
http://latestnewsasia.blogspot.com/2017/06/how-to-use-twitter.html
true
7001143019727348869
UTF-8
Loaded All Posts Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy